سابق مِس امریکا کا ’سوسائیڈ نوٹ‘ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی سابق مِس امریکا چیزلی کرسٹ کا خودکشی کرنے سے قبل لکھا نوٹ مل گیا۔سابق مِس امریکا 30 برس کی عمر 29 ویں منزل سے گِر کر ہلاکغیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ 30 سالہ چیزلی کرسٹ نے خودکشی سے قبل کمرے میں ایک نوٹ چھوڑا جس میں کہا گیا کہ وہ اپنا سب کچھ والدہ کے نام کرتی ہیں۔خیال رہے کہ چیزلی کی والدہ بھی سابق مس امریکا کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں، سال 2002 میں چیزلی کی والدہ نے مس امریکا کا تاج پہنا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی سابقہ مِس امریکا اور تفریحی خبروں کے پروگرام ’ایکسٹرا‘ کی نمائندہ چیزلی کرسٹ کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔پولیس حکام کا چیزلی کی موت سے متعلق بتانا ہے کہ چیزلی کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔چیزلی کو پہلی سیاہ فام ʼمس یو ایس اے‘ کا اعزاز حاصل تھا، وہ ایک ڈویژن ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی تھیں۔چیزلی ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔جب چیزلی کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اُس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر