مونگ کی دال کولیسٹرول اورہائی بلڈ پریشر کا غذائی علاج

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): آپ کے اور ہمارے گھر میں ایک بہت جادوئی دال موجود ہے جو نہ صرف کولیسٹرول گھٹاتی ہے بلکہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے۔ اسے ہم مونگ کی دال کہتے ہیں۔اگرچہ گزشتہ چند برسوں میں مونگ کی دال پر بہت تحقیق کی گئی ہے۔ مونگ کی دال بدن میں اینجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم ( اے سی ای) کو روکتی ہے۔ یہ خامرہ دل کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے کیونکہ یہ شریانوں کو سخت اور تنگ کرتا ہے۔جرنل ہیومن اینڈ ایکسپیریمنٹل ٹاکسی کولوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دالیں اور لوبیا ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتی ہیں۔ مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور یوں پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونگ کی دال ایک ماہ تک استعمال کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر کو مؤثر انداز میں قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس دال میں فینولز اور پیپٹائڈزکی وافر مقدار ہوتی ہے جو پورے جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔مونگ کی دال کا تیسرا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں میگنیشیئم کی وافرمقدار موجود ہوتی ہے۔ میگنیشیئم جسم پرکئی اہم اثرات کی وجہ بنتا ہے۔ بدن میں اس کی مناسب مقدار دل کے دورے اور فالج سے بچاتی ہے۔ اس سے قبل میگنیشیئم کا ایک مطالعہ کیا گیا۔ اس میں 40 سے 79برس کے 58 ہزار افراد پر میگنیشیئم کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سروے کے اختتام پرمعلوم ہوا کہ میگنیشیئم کی درست مقدار فالج اور دل کے دورے کا خطرہ 51 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر