ایسے کردار کرتاہوں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے ، احسن خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) معروف پاکستانی اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ وہ ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرتے ہیں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے۔احسن خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈراموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بات کی۔اُنہوں نے اپنے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں کے بارے میں بات کرت ہوئے کہا کہ’ ڈراموں میں ہم کئی بار ایسا کچھ دِکھانا چاہتے ہیں کہ بس آپ اس پہلو کو چھیڑ دیں اجاگر کردیں تاکہ لوگوں کو اس سے کوئی آگاہی حاصل ہوسکے۔اُنہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے’قصّہ مہربانو‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اس ڈرامے کی کہانی کو دِکھانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ کم ازکم اس موضوع پر بات کی جائےتاکہ اگر کوئی میریٹل ریپ جیسی زیادتی کا شکار ہےتو لوگوں کو پتاچل سکے کہ یہ پاکستان میں قانونی طور پر بھی ایک غلط چیز ہےاور یہ اخلاقیات کے زمرے میں بھی نہیں آتا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’بس اسی لیے اس موضوع پر بات کی گئی اور اس ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد اس حوالے سے ایک بحث شروع بھی ہوگئی ہے‘۔احسن خان کا کہنا ہے کہ’ اس حوالے سے بات کرنا بہت ضروری ہے لیکن لوگ شاید اس بارے میں بات کرنے سے تھوڑا شرماتے ہیں اور گھبراتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر