بگ باس سیزن 15 کے سابق امیدوار ابھیجیت بیچوکلے کی سلمان خان کو سنگین دھمکیاں

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بگ باس سیزن 15 کے سابق امیدوار ابھیجیت بیچوکلے نے کہاہے کہ سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں۔ میڈیا سے دورانِ گفتگو ابھیجیت کی جانب سے سلمان خان کو دھمکیاں دی گئیں انہوں نے کہا کہ سلمان نے 14 سیزنز کیے ہوں گے ، وہ سمجھتا ہے کہ یہ شو وہ چلاتا ہے تاہم سیزن 15 میرا ہے اور وہ یہاں چھوٹا پڑ گیا ہے۔ابھیجیت نے کہا کہ آخر سلمان خان اپنے بارے میں کیا سوچتا ہے، میں کیا ہوں یہ اسے جلد ہی دکھاؤں گا، اس کے جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں گا۔ابھیجیت بیچوکلے نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان ابھی انڈے میں ہے، وہ اس سے باہر آنا چاہتا ہے، شو کے دوران مجھے پیار دینے والے پر سلمان کود پڑتے تھے، پروگرام چھوڑنے لگا تھا لیکن انہوں نے روکا تو رک گیا۔بگ باس کے سابق امیدوار نے یہ الزام عائد کیا کہ میکرز سچائی لوگوں کو نہیں دکھاتے بلکہ انہوں نے میری صرف منفی باتیں ہی دکھائیں جس کے خلاف میں آواز اٹھاؤں گا۔واضح رہے ابھیجیت بیچوکلے مراٹھی بگ باس سیزن 2 کے فاتح رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ مراٹھی انڈسٹری کے اداکار بھی ہیں۔ ابھیجیت کو لوگ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سیاست دان کے طور پر بھی جانتے ہیں۔دوران شو بگ باس 15 کی تمام خواتین امیدواروں نے انہیں ان کی غیر اخلاقی زبان اور بات کرنے کے انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں اداکارہ شمیتا شیٹی، تیجسوی پرکاش، رشمی دیسائی اور دیوولینا بھٹاچارجی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر