نیلو نے اسلام کیوں قبول کیا، اور ان کی شادی ریاض شاہد سے کیسے ہوئی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی فلمی دنیا اورسیاست دانوں کا ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ ماضی سے چلتا آ رہا ہے۔۔11 فروری 1965 میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا تھا جس نے فلمی دنیا سمیت پاکستان میں سب کو اپنی طرف متوجہ کر دیا، دراصل یہ واقعہ ایک اداکارہ اور سیاسی لوگوں کے درمیان تھا جب ایک اداکارہ نے سیاست دانوں کو بھی ڈرا دیا۔ہوا کچھ یوں کہ 11 فروری کو لاہور کے شاہی قلعے میں ایک ثقافتی شو کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا، اس پروگرام کے میزبان مغربی پاکستان کے گورنر نواب آف کالاباغ تھے جبکہ مہمان خصوصی تھے شہنشاہ ایران۔چونکہ ثقافتی شو تھا اسی لیے فلمی دنیا کے بیشتر ناموں کو دعوت نامے بھجوائے گئے تھے، لیکن ان میں ایک اداکارہ ایسی بھی تھیں جن کے پاس جب دعوت نامہ بھیجا گیا اور یہ بھی فرمائش کی گئی کہ آپ اس پروگرام میں رقص بھی پیش کریں تو انہیں یہ فرمائش ناگوار گزری اور صاف صاف انکار کر دیا۔گورنور مغربی پاکستانی کو یہ انکار اس حد تک ناگوار گزرا کہ انہوں نے لاہور کے بدمعاش جن میں مبینہ طور پر اچھا شکر والا نے پولیس کے ساتھ اداکارہ کے گھر دستک دی اور رضامندی ظاہر کرنے پر دباؤ ڈالا۔ دباؤ سے بھی بات نہ بنی تو بدمعاشوں نے اداکارہ کو بےعزت کرنا شروع کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے ڈالی۔جس پر اداکارہ نے خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، یہ خبر فلمی دنیا میں گردش کرنے لگی، لاہور کے اسپتال میں اداکارہ کا علاج ہوا، بچنے کی امید کم تھی مگر شاید انہیں مزید زندہ رہنا تھا، اللہ نے انہیں بچا لیا۔ لیکن ان کی زندگی نے فلمی دنیا کی آنکھیں ضرور کھول دی تھی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیلو کے اس اقدام سے مصنف اور ہدایتکار ریاض شاہد کافی متاثر ہوئے اور انہیں شادی کی پیشکش کی، جس کے بعد 14 اکتوبر 1966 کو ریاض شاہد اور نیلو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نیلو جو پہلے مسیحی تھیں اور ان کا نام سنتھیا الیگزانڈر فرنینڈس اسلام اسلام قبول کیا۔ انہوں نےبادشاہی مسجد کے امام مولانا غلام مرشد کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام عابدہ ریاض رکھا گیا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر