تائیوان اور امریکہ کی سازش، چین نے فوجی تصادم کی دھمکی دے دی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)تائیوان کو آزادی دلانے کی امریکی سازش سے پردہ فاش کرتے ہوئے چین نے امریکا کو فوجی تصادم کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے کہا کہ تائیوان کی حیثیت سے متعلق مسئلے پر چین اور امریکا میں تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو آزادی حاصل کرنے کیلئے ابھارا جارہا ہے، اگر تائیوان کے حکام امریکا کی شہہ پر اسی روش کو اپنائے رہے تو بہت ممکن ہے امریکا اور چین میں فوجی تصادم ہوجائے۔سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کےامریکا سے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے ایغور مسلم کمیونٹی کی نشل کشی کے الزام کی بھی تردید کی۔ انہوں نے ان قسم کے الزامات کو اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تائیوان کی سرحد پر چینی فوجی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔ یہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ امریکا تائیوان کی حمایت میں ثابت قدم ہے اور امریکا اس تعلق کو مزید مضبوط کرے گا۔امریکا کی ہاس فارن افیئرز کمیٹی کے ممبر مائیکل میکول نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین اپنے سرما اولمپکس کے اختتام کے بعد تائیوان پر حملہ کردے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر