یوکرین کے محاذ پر کشیدگی برقرار، روس، امریکہ ، نیٹو اتحادیوں کی عسکری سرگرمیاں تیز

کیف(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے محاذ پر کشیدگی برقرار ہے، روس، امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے عسکری سرگرمیاں تیز کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے محاذ پر کشیدگی کے سبب روس اور نیٹو نے عسکری سرگرمیاں مزید تیز کردیں، مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے روس نے مزید فوجی بیلاروس پہنچا دئیے۔ ٹرین کے ذریعہ جدید فضائی دفاعی نظام بھی منتقل کردیا جس پر نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ۔سویڈن کی بری اور فضائی افواج نے بالٹک سمندر میں جنگی مشقیں شروع کر دیں، لڑاکا طیاروں، ٹینک اور گرنیڈ لانچرز کا بھرپور استعمال کیا گیا، یوکرین میں بھی جنگی مشقیں جاری ہیں، برطانویماہرین نے انٹی ٹینک میزائل چلانے کی تربیت دی، حال ہی میں انگلینڈ نے دوہزار شارٹ رینج میزائل کیف بھیجے ہیں۔سفارتکاروں کے انخلا پر یوکرین کے صدر نیا مریکا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ واشنگٹن جنگ کے خدشے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے غلطی کررہا ہے، امریکی اقدام سے ایسا لگتا ہے ہے گویا کیف کی سڑکوں پر ٹینک گردش کررہے ہیں۔امریکی وزیر فاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے، پینٹاگون نے جلد مزید فوجی مشرقی یورپ میں تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر