عوام چینی کے لئے خوار ہوتی رہی اور ٹی سی پی کے گوداموں میں رکھی 1800ٹن چینی زائدالمیعاد ہونے پرزہریلی ہو گئی، ضائع کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)چینی کے بدترین بحران میں بھی ٹی سی پی 1800ٹن چینی گوداموں میں چھپائے بیٹھی رہی جس کے نتیجہ میں بھارت سے 2010 میں منگوائی گئی چینی زائدالمعیاد ہونے پرزہریلی ہوگئی اور اب اسے ضائع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اور چینی ضائع کرنے پر بھی 60 لاکھ روپیہ سے زائد اخراجات کئے جارہے ہیں یہ ہے ہماری مدینہ کی ریاست کے دعویداروں کی کارکردگی اس سنگین کوتاہی کے ذمہ دار کسی افسرکیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی نہ تفتیش کی ہنوز ضرورت محسوس کی گئی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ یہ چینی آصف علی زرداری کے دور حکومت میں بھارت سےدرآمد کی گئی تھی تاہم چینی کی آمد میں اس قدرتاخیر ہوئی کہ چینی کابحران ٹل گیااوریوں یہ چینی ٹی سی پی کے سرکاری گوداموں میں رکھ دی گئی اوراس کے استعمال کی معیاد گزرنے پر اب اسے ضائع کرنے کافیصلہ ہواہے جس کیلئے اشتہاربھی شائع کروایاگیاہے دوسری جانب ٹی سی پی کے ترجمان نے بتایاکہ چینی کے کئی تاجروں نے بھاری رشوت کے عوض یہ چینی لینے کی پیشکش کی تھی تاکہ اسے مٹھائیوں وغیرہ میں استعمال کیاجاسکے مگرلیبارٹری رپورٹس کے مطابق یہ چینی زائدالمعیاد ہونے کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے مضرہوچکی ہے اس لئے اس کااستعمال خطرناک ہوگایہی وجہ ہے کہ محکمہ نے ایسی تمام پیشکشوں کوٹھکرادیاہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر