کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیا، بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی

لاہور،(نیشنل ٹائمز)لاہور میں کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیا، بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی ہے، لوگ میڈیکل سٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں قائم فارمیسیز پر بخار کی دوا غائب ہے، مریض دوا کے لیے مارے مارے پھر رہےہیں جن میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی موجود ہے، وہ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔خریداروں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں، اوپر سے دوانہیں مل رہی،حکومت نوٹس لے۔میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آ جاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔ڈرگ کنٹرول ونگ کےمطابق صوبے میں 69 ملین بخار کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16اعشاریہ 25 ملین گولیاں موجود ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے اور بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کیلئے دوائی اور کسان کیلئے کھاد غائب ہے ،حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے۔ چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر