اب لتا منگیشکر ہوش میں ہیں: ڈاکٹرز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اب ہوش میں ہیں لیکن ابھی کچھ دن مزید اسپتال میں ہی رہیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کے ڈاکٹر پریت صمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’لتا منگیشکر بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہیں۔‘گلوکارہ کے ڈاکٹر نے کہا کہ ’وہ گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر سے دور ہیں اور فی الحال ہوش میں ہیں،‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جہاں تک لتا منگیشکر کے ڈسچارج کا تعلق ہے تو ہمیں انتظار کرنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر