کالج کی محبت سے شادی نہ ہو سکی، عائشہ عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ کالج کی محبت سے اُن کی شادی نہ ہو سکی لیکن وہ شخص اب اُن کے بہت اچھے دوست ہیں۔حال ہی میں عائشہ عمر نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان شہزاد اقبال نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’کتنے فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ کالج کی محبت کا اختتام شادی پر ہی ہوتا ہے؟‘اس سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ ’15 فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ کالج کی محبت کا اختتام شادی پر ہوتا ہے۔اس دوران عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ ’اُنہیں بھی کالج میں ایک شخص سے محبت ہوئی تھی، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور کالج میں بھی اُن کی لو اسٹوری کے خوب چرچے تھے۔‘عائشہ عُمر نے کہا کہ ’اس شخص کی شادی ہوگئی کیونکہ وہ خود اُس وقت شادی کے لیے رضامند نہیں تھیں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’میری اُن سے شادی نہیں ہوئی لیکن وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں اُن کے لیے بہت خوش ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اگر وہ مجھے اس وقت دیکھ رہے ہوں گے تو اُنہیں معلوم ہوجائے گا کہ میں اُن کے بارے میں ہی بات کر رہی ہوں۔‘عائشہ عُمر نے مزید کہا کہ ’بریک اپ کا فیصلہ، ہم دونوں کا مشترکہ تھا۔‘



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر