اسلام آبادروسی فوج کی بیلاروس میں منتقلی پر الرٹ ہیں، نیٹو سربراہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیٹو کے سربراہ جین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی فوج کی بیلاروس میں منتقلی پر نیٹو الرٹ ہے اورنیٹو اتحاد مشرقی یورپ میں اپنی فوج کی موجودگی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مغرب یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مختلف شکلوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ ضروری نہیں کہ روس کی جانب سے زمینی حملہ کیا جائے۔نیٹو چیف نے ایک آن لائن ایونٹ میں کہا کہ روس کی طرف سے بیلاروس میں فوجیوں اورہتھیاروں کی منتقلی کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، روس بیلاروس میں ہزاروں فوجی، طیارے اور ایس 400 دفاعی نظام تعینات کر رہا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو سیاسی بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن اگر روس مسلح تصادم کا انتخاب کرتا ہے تو اتحاد جواب دینے کیلئے بھی تیار ہے۔نیٹو سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگی طور پر تیار فوجیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر