چین ضرورت کے وقت ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا ہے: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین نے انسانی تاریخ میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے، یہ ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے چین کے دورے کا منتظر ہوں۔چینی میڈیا کو خصوصی انٹر ویو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے 70 سال پرانے قریبی دوستی کے تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کے پی کے علاقوں میں اسکیئنگ کے لیے بہترین جگہیں ہیں، پاکستان نے صحیح معنوں میں اس پر توجہ نہیں دی، ہم نے گلگت بلتستان میں اس کھیل پر خصوصی توجہ اور اسے ترقی دینا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیجنگ اولمپکس اس لحاظ سے بھی اہم ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء کے پس منظر میں ہو رہے ہیں، چین میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد بھی قابلِ ستائش ہے، خواہش ہے کہ چین کے کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں۔ان کا کہنا ہے کہ سی پیک نے بھی پاکستان اور چین کو قریب کیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور صنعت پر توجہ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی میں پاکستانی معیشت پر خاص توجہ نہیں دی گئی، ہم اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔پڑوسی ملک افغانستان کی جانب توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40 سال بعد افغانستان میں امن کا موقع ملا ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی صورتِ حال کو سمجھنا چاہیے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی، ایک خاص خاموشی ہے، ایک طرح سے کشمیر پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی۔چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی ہے، وہاں 90 لاکھ افراد بد ترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر