اداکارہ شوئیتا ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں پھنس گئیں

بھوپال(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ اداکارہ شوئیتا تیواری ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں پڑگئیں۔اداکارہ شوئیتا تیواری بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’’شو اسٹاپر‘‘ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔ جب صحافیوں سے سوال جواب کے دوران اداکارہ نے نامناسب بیان دیا۔اداکارہ کے متنازع بیان نے ہندوؤں کے مذہبی جذباتوں کو ٹھیس پہنچائی۔ بعد ازاں شوئیتا تیواری کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے شہر شیاملا ہلز پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295 (اے) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔یہ ایف آئی آر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی جانب سے اداکارہ کے متنازع بیان پر نوٹس لینے کے بعد سامنے آئی ہے۔ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوئیتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔نروتم مشرا نے مزید کہا کہ انہوں نے بھوپال کے پولیس کمشنر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ شوئیتا تیواری حال ہی میں بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’’شو اسٹاپر‘‘ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تشہیری تقریب میں شریک تھیں۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ ویب سیریز فیشن ورلڈ پر مبنی ہے۔ شوئیتا تیواری اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

 

 

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر