نوجوت سنگھ سدھو نے پیسوں کے لیے ماں کو چھوڑ دیا، بہن کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کے اپوزیشن رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن نے انکشاف کیا ہے کہ سدھو ایک ظالم شخص ہیں جنہوں نے پیسوں کے لیے ماں کو چھوڑ دیا۔سمن تور کے 58 سالہ نوجوت سدھو کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس لیڈر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر مہم چلا رہے ہیں۔پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن تور نے ان الزام لگایا کہ بھائی نے بڑھاپے میں پیسے کی خاطر اپنی ماں کو چھوڑ دیا۔امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سدھو نے انہیں 1986 میں والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔سمن تور نے دعویٰ کیا کہ اُن کی والدہ کا 1989 میں ایک ریلوے اسٹیشن پر انتقال ہوا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے کہا کہ ’ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ چار ماہ تک اسپتال میں رہیں۔ ‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہاں جو بھی بات کروں گی اس کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔سمن تور نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مجھے پریس کانفرنس کرنی پڑی، نوجوت سنگھ سدھو نے مجھے اپنے فون پر بلاک کیا ہوا ہے، گھر ملنے گئی تو دروازہ نہیں کھولا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں 70 سال کی ہوں اور اپنے خاندان کی ان چیزوں کو سامنے لانا میرے لیے ایک تکلیف دہ امر ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر