بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں مجرموں سے امتیازی سلوک پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں مجرم شہریوں سے برتے جانے والے امتیازی سلوک پر سوال اٹھا دیا ہے۔برطانوی دارالامرا سے خطاب میں سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایک ہی جیسے جرائم میں ملوث برطانوی شہریوں میں امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ سعیدہ وارثی نے کہا کہ آبائی تعلق کی بنیاد پر ایک مجرم کی توبرطانوی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے جبکہ دوسرے کی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کو تقسیم کرنے والی اس پالیسی کو ختم کرنا ہوگا، قانون تمام برطانوی شہریوں کےلیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک سابق مسلمان رکنِ پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذہب کا معاملہ ایک حکومتی وہپ کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2020 میں وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔



  تازہ ترین   
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر