بھارتی فوج کا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست بہار میں تربیتی پرواز کے دوران انڈین آرمی کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا اور پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تاہم بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ناقص اور پرانے طیاروں کے استعمال پر بھارتی فوج کے افسران حکومت سے واویلا کرتے آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر