سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں نیلے ہیرے کی چوری پر منقطع ہونیوالے سفارتی تعلقات 33برس بعد بحال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں لگ بھگ 33 برس بعد سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چن اوچا سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایک عظیم الشان تقریب میں تھائی رہ نما کا خیرمقدم کیا۔اس سے پہلے الریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے دیگرریاستی عہدے داروں کے ساتھ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتھائی وفد کا استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان اورتھائی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے متعلق مختلف امور اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دو روزہ دورہ سعودی عرب کی دعوت پر کیا جارہا ہے اور یہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے 30 سال سے زیادہ عرصے میں حکومتی سطح پرسعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔یادرہے کہ سعودی عرب نے تھائی لینڈ کے ساتھ چوری کے ایک واقعے پر اپنے سفارتی تعلقات کا درجہ پست کردیا تھا۔30 سال سے زیادہ عرصہ قبل یہ واقعہ بلیوڈائمنڈ چوری کے نام سے مشہور ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر