وزیراعظم کے دورہ چین کا بنیادی مقصد اولمپکس میں شریک ہونا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کا بنیادی مقصد اولمپکس میں شریک ہونا ہے، کیونکہ کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے اور معاشی استحکام کیلئے ہم نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی، جس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نے خود فرمائی، ان نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی ، اب ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے، جس کی بنیاد پر ہم چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے، دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے پانچ فروری کو چین کا دورہ کریں گے، ہماری خارجہ پالیسی کا فوکس اقتصادی سفارت کاری پر ہے جس سے معاشی استحکام اور عام آدمی کی خوشحالی مقصود ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے یقیناً سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان سب موضوعات پر گفتگو ہو گی لیکن دورہ چین کا بنیادی مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے، کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سائیڈ لائن پر ملاقاتیں اور گفت و شنید بھی ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی فضا میں کام کر رہے ہیں، کورونا نے انسانوں کے ساتھ ساتھ معیشتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر