یوکرین کشیدگی، امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو دھمکیاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادمیر پیوٹن پر ذاتی پابندیاں لگانے پر غور کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کےبہت سخت نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر روس کے کسی بھی اقدام کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔دوسری جانب روس نے امریکا اور دیگر پر یوکرین کے معاملے پر تناؤ بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے یوکرین پر کسی بھی حملے کرنے کی تردید کی۔خیال رہے کہ روس نے یوکرین کی سرحدپر تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر