ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیلئے رئیل اسٹیٹ پر نئی شرائط عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئی شرائط عائد کر دیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے عائد کی گئی ہیں، جس کے تحت ڈیزگ نیٹڈ نان فنانشل بزنسز اورپیشہ ور مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ مجرموں سے متعلقہ کسی بھی شخص سے کاروبار نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قوانین بھی تبدیل کیے گئے ہیں، ڈی این ایف بی پیز سزا یافتہ افراد کے بینیفیشل اونر سے کاروبار نہ کیا جائے، سزا یافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پی میں سینئر عہدہ نہ دیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی این ایف بی پیز اونرشپ میں تبدیلی پر آگاہ کریں، بینیفیشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی پر ایف بی آر کو مطلع کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر