ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جا رہے ہیں وہ دنیا میں شاید ہی کہیں اور ہو: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہے وہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو۔اسلام آباد میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ کا بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ہو گا، صحت کارڈ پر سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ کے صحت کے نظام نے متاثر کیا، برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم دنیا میں سب سے اچھا سسٹم ہے لیکن جو ہم کرنے جا رہے ہیں ایسا پروگرام دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لیے بن گیا تھا لیکن صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتا ہے، ماضی کے حکمرانوں کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو علاج کے لیے بیرون ملک چلے جاتے تھے جبکہ میانوالی جیسے پسماندہ علاقوں سے لوگوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی مہم عثمان بزدارکے خلاف چلی اتنی کسی وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں چلی، سروے آیا تو عثمان بزدار سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ بن گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی عوام دیتی ہے، جب عوام ملک کو اپنا مانتی ہے تب قوم کھڑی ہوتی ہے، ساڑھے 400 ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، 5 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں، ہم دنیا کے لیے ایک مثال بنیں گے کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں کو سستی زمینیں بھی مہیا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر