عوام کو بتائیں حکومت نے معیشت میں کیا بہتری کی، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ شریف فیملی مافیا کی طرح کام کر رہی ہے،کرپشن کرنے والا اپوزیشن لیڈر بنا بیٹھا ہے۔پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی میں کوئی اخلاقیات نہیں،کس منہ سے الزامات لگاتی ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح کام کر رہی ہے۔شہباز کو اپوزیشن لیڈر نہیں قوم کا مجرم سمجھتا ہوں، وزیراعظم ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ عوام کو بتائيں کہ رانا شمیم نے کہاں بیٹھ کر بیان حلفی تیار کیا اور ن لیگ نے رفیق تارڑ کو کیسے بریف کیس دے کر بلوچستان بھیجا تھا۔وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ن لیگ ماضی میں کیسے عدلیہ کو دباؤ میں لاتی رہی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا شریف فیملی سے کوئی مقابلہ نہیں، شہباز شریف بتائیں کہ ملک مقصود کون ہے؟ شہباز شریف سے چپڑاسی، پاپڑ والے کے اکاؤنٹس میں اتنی بڑی رقوم آنے پر جواب مانگیں۔وزیراعظم نے ترجمانوں سے مزیدکہا کہ عوام کو بتائیں کہ سابقہ حکومتیں کیا معیشت چھوڑ کرگئیں اور موجودہ حکومت نے کیا بہتری کی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر