پولش ایئرلائن کی دو پروازوں کو جرمنی حدود میں بیک وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جرمنی کی فضائی حدود میں سفر کے دوران پولینڈ کی سرکاری ایئرلائن کی دو مختلف پروازوں کو ایک ہی وقت میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایل او ٹی پولش ایئر کی وارسا ایئر پورٹ سے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز ایل او 233 جرمنی کی فضائی حدود میں پہنچی تو مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 36 منٹ پر طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔اس طیارے کو بعد ازاں جرمنی کے ڈسلڈورف ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ وارسا سے پیرس جانے والی اسی ایئر لائن کی دوسری پرواز ایل او 335 بھی جرمنی کی فضائی حدود میں فرینکفرٹ کے آس پاس پرواز کر رہی تھی کہ راڈار کو مقامی وقت کے مطابق شام 6:43 بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی گئی۔ تاہم یہ طیارہ سگنل ملنے کے 45 منٹ بعد منزل پر پہنچ کر بحفاظت اتر گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر