عمران خان حکومت میں ریکارڈ کابینہ ارکان کو عہدوں سے ہٹایا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عمران خان حکومت میں ریکارڈ کابینہ ارکان کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اپنے کابینہ ارکان کو عہدوں سے ہٹانے کے معاملے میں گزشتہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بیرسٹر شہزاد اکبر کا وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہونا یا انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے یہ تعداد تقریباً دو درجن کے قریب پہنچ گئی ہے، جو کہ کسی بھی حکومت کا ریکارڈ ہے۔عمران خان کے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں نہ صرف ریکارڈ تعداد میں وفاقی کابینہ ارکان کی تقرری کی گئی بلکہ وزراء، مشیروں اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹانے کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر بلند ہوچکی ہے۔جن کابینہ ارکان کو اب تک مختلف عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان میں اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر وقار مسعود خان، ذوالفقار عباس بخاری، فردوس عاشق اعوان، اعجاز شاہ، ڈاکٹر عشرت حسین، شہزاد اکبر، ندیم افضل چن، عاصم سلیم باجوہ، تابش گوہر، فیصل واوڈا، عامر محمود کیانی، ندیم بابر، ظفر مرزا، تانیہ ایڈرس، یوسف بیگ مرزا، شہزاد سید قاسم، شہزاد ارباب، غلام سرور ، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر ظفر مرزا اور طاہر اے خان اور دیگر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر