وزیر اعظم عمران خان کی ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے آئی سی سی کے ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈز جتنے پر تمام کرکٹ اسٹارز کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء نے آئی سی سی ایوارڈز جیتے۔شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر بنے اور وہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔اس ایوارڈ کے لیے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن میں مقابلہ تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر