بیٹی کی تصاویروائرل ہونے پرانوشکا اورویرات کا ردعمل

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما اورویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا۔بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اورکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پرردعمل میں انوشکا شرما اورویرات کوہلی نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہماری بیٹی کی اسٹیڈیم میں کھینچی گئی تصا ویروائرل ہوگئیں۔یہ تصاویرہماری لا علمی میں لی گئیں۔ ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہماری بیٹی کی تصاویرلی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پربیٹی کی تصاویرکے معاملے پرہمارا موقف وہی ہے جوپہلے تھا۔ویرات کوہلی اورانوشکا شرما نے سوشل میڈیا صارفین سے ان کی بیٹی کی تصاویرشئیرنہ کرنے اورہٹانے کی درخواست بھی کی۔وائرل ہونے والی تصاویرمیں پہلی بارویرات اورانوشکا کی بیٹی کو واضح طورپردیکھا گیا۔انوشکا شرما اور ویرات کے ہاں گزشتہ سال جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے وامیکا کی اب تک کوئی واضح تصویریا ویڈیو شئیرنہیں کی گئی تھی۔ بھارت کی اسٹارجوڑی عوامی مقامات پراپنی بیٹی کو کیمرے سے دوررکھتی ہے۔انوشکا اورویرات نے پاپارازی فوٹوگرافرز سے ان کی بیٹی کی تصویرنہ لینے کی اپیل بھی کی تھی۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر