حمائمہ ملک مذہبی شخصیت سے شادی کی خبروں پر پھٹ پڑیں

کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمائمہ ملک نے مذہبی شخصیت سے شادی کرنے کی غلط خبریں پھیلانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں طنزاً کہا کہ ان تمام بلاگرز اور میڈیا ہاؤسز کو سلام جو ’وویورشپ‘ کے لیے یلو جرنلزم کرتے ہیں، ہر دوسرے مہینے کسی ایسے شخص کے ساتھ میری شادی کروا دی جاتی ہے جو مجھ سمیت میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اداکار چاہ کر کسی کے ساتھ اپنی تصویر نہیں لگا سکتے کیوں کہ کوئی بھی ایرا غیرا بلاگر ہماری تصویر کو یہ کہہ کر پوسٹ کر سکتا ہے کہ فلاں اداکارہ کی شادی ہوگئی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو اپنے سوشل میڈیا پیج پر تمام لوگوں کو خوش خبری سنائیں گی۔ ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ شادی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کروں گی۔مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ برائے کرام ایسی خبروں پر یقین مت کریں۔حمائمہ ملک نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ بلاگرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی تصاویر آپ وائرل کر رہے ہیں وہ قابلِ احترام گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، وہ میرے لیے قابلِ قدر ہیں اور میرے رہبر ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ خدارا اتنی بڑی روحانی شخصیات کو اس طرح کے معاملات میں محض ’گوسپ مٹیریل‘ کے لیے مت گھسیٹیں۔

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر