ذیابطیس کے مریضوں کیلئے میتھی دانہ مفید ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذیابطیس کو کنٹرول کرنے سے لے کر گِرتے بالوں کو روکنے تک میتھی دانے کے بے شمار فوائد ہیں۔طاقتور سپر فوڈ میتھی دانے کو قدیم زمانے سے ہی دواؤں کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ کی سطح، خون کی کمی کے علاج سے لے کر بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔میتھی دانہ فولک ایسڈ، رائبوفلاوین، کاپر، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، مینگنیج، وٹامن اے، بی6، سی، کے جیسے بہت سے غذائی اجزاء کا ایک ذریعہ ہے جبکہ کئی طبی مطالعات نے صحت کے بہت سے مسائل کے علاج میں میتھی دانے کو مفید قرار دیا ہے۔میتھی دانے میں گھلنشیل فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔میتھی دانے کے کرشماتی فوائد:ذیابطیس کے مریضوں کیلئے میتھی دانہ مفید ہے؟میتھی دانہ بھوک اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ میتھی دانہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کرنے میں موثر ہیں۔میتھی دانہ بالوں کے گرنے، سفید بالوں اور یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ خون کی سطح کو بڑھا کر اور خون کو detoxify کرکے انیمیا کے علاج میں بھی مدد کرتے ہیں۔کالے چنے صحت کیلئے کیوں ضروری؟میتھی دانہ اعصابی درد، فالج، قبض، پیٹ کا درد، جسم کے کسی بھی حصے میں درد، کمر درد، گھٹنوں کے جوڑوں کے درد سے لے کر پٹھوں کے درد تک کے علاج میں مفید ہیں۔میتھیدانہ کھانسی، دمہ اور موٹاپے جیسی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔میتھی دانے کو گرم ہونے کی وجہ سے خون بہنے کے مسائل جیسے ناک سے خون آنا، زیادہ ماہواری وغیرہ میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔اپنی خوراک میں میتھی دانہ کیسے شامل کریں؟میتھی دانے کے1 سے 2 کھانے کے چمچ رات بھر بھگو دیں اور صبح ان کو کھائیں یا چائے بنا کر پی لیں۔1 چمچ میتھی دانہ پاؤڈر دن میں دو بار کھانے سے پہلے یا رات کو نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ لیں۔میتھی دانے کا پیسٹ بنائیں اور اسے دہی،ایلو ویرا جیل یا پانی میں ڈالیں اور سر کی خشکی، گرتے بالوں، سفید بالوں کو کم کرنے کے لیے سر پر لگائیں۔کیا خالی پیٹ کافی پینا مفید ہے؟گلاب کے عرق کے ساتھ تیار میتھی دانے کے پیسٹ کا استعمال سیاہ حلقوں، کیل مہاسوں، مہاسوں کے نشانات اور جھریوں کو ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر