والد نے بابراعظم کی کامیابی کا کریڈٹ PCB کو دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی کامیابی کا کریڈٹ پی سی بی کو دے دیا۔انہوں نے بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کی کامیابیوں کی وجہ بیان کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ کرکٹ پاکستان اور بابر سے پیار کرنے والوں کو سلام۔والد بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تینوں فارمیٹ آئی سی سی ولڈ کپ ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی کا کپتان اور اب ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ، جب تک اللہ پاک کی رحمت، آپ لوگوں کا یقین، پیار، دعاہے بابر ایسے ہی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔اعظم صدیقی نے کہا کہ پی سی بی کا ساتھ نہ ہوتا تو یہ سب کچھ ممکن نہیں ہوتا اور سب سے بڑھ کر ٹیم کا اتفاق ضروری ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر شائقین کرکٹ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز خوشی سے نہال ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر