افغانستان میں مسافر بس بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق

کابل(نیشنل ٹائمز): افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو بمشکل بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 7 مسافروں کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے فیول ٹینک پر بم نصب کیا گیا تھا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش ملوث رہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر بس دھماکا شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر