سری لنکا نے اپنی ’’ لنکا ‘‘ بچا لی!!! آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کر دیا، چین کو بھی خوش کر دیا

کولمبو(نیشنل ٹائمز)سری لنکا نے مالیاتی پیکج کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کے بچائے چین سے قرض لینا بہتر سمجھیں گے۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف سری لنکا کے گورنر اجیت نیوارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جادو کی کوئی چھڑینہیں ہے۔ ہم اس کے پاس جانے کی بجائے چین سے ایک اور قرض لیں گے۔خیال رہے کہ سری لنکا پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لیں تاہم مرکزی بینک کے گورنر نے اس دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھیایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے معاشی بحران کے پیش نظر آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لیا تھا جس کی قسطیں وقتاً فوقتاً جاری ہوتی ہیں۔ پاکستان کو قرض کی نئی قسط جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس جنوری کی 12 تاریخ کو ہونا تھا لیکن پاکستان کی درخواست پر اسے مؤخر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس اب 28 یا 31 جنوری کو ہوگا۔ اس اجلاس سے قبل حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے جس پر ان دنوں بحث جاری ہے اور ضمنی مالیاتی بل اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر