سانحہ مری کیس: ‘تمام ذمہ داری ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب کے سربراہ کی ہے’

سلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سانحہ مری کیس میں کہا کہ تمام ذمہ داری پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے مری کے رہائشی کی درخواست پر سماعت کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی مسئلہ تھا کہ این ڈی ایم اے قانون پر عمل نہیں ہو رہا تھا۔پٹیشنر کے وکیل نے کہا صرف افسران کو عہدوں سے ہٹانا کافی نہیں، ایکشن بھی ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا قانون کے مطابق تو سارا کام ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا تھا، یہ بات طے ہو گئی ہے کہ پالیسی میکنگ باڈی کی کبھی میٹنگ نہیں ہوئی، تمام ذمہ داری پنجاب کے سربراہ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پٹیشن آنے تک قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا، اب اس سے متعلق ایکشن بھی لے لیا گیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے قانون کو دیکھنا ہے لیکن صوبوں میں بھی اس قانون کے تحت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی میٹنگز نہیں ہوئیں، اگر کچھ ہوا تو قانون کے مطابق وہ سب ذمہ دار ہوں گے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کی میٹنگ کے لیے این ڈی ایم اے نے سفارش کی ہے وہ بھی ہو گی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا صوبوں میں الگ سے اتھارٹیز بھی بنی ہوئی ہیں یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے، عدالت اس پر ہدایت دے گی تاکہ مستقبل میں کچھ ایسا ہو تو ذمہ داری فکس ہو۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کو کھانسی کی شکایت ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت خراب ہے، چیسٹ انفیکشن ہے، میں ٹیسٹ کروا چکا ہوں لیکن کووڈ رپورٹ منفی آئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر