نہیں بتانا چاہتا دہشتگرد کہاں رکے، کہاں کھانا کھایا: شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتانا چاہتا کہ دہشت گرد کہاں رکے اور انہوں نے کہاں کھانا کھایا۔سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خون دینا اور خبر دینا 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کل لاہور میں 1 واقعہ ہوا، 18 تاریخ کو اسلام آباد میں کانسٹیبل شہید ہوا اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 18 جنوری کو کانسٹیبل کی شہادت کے واقعے کی ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کی۔انہوں نے بتایا کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کے پاس سے 6 فون نکلے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ افغان سرحد پر 2680 کلو میٹر پر فینسنگ ہو چکی ہے، 21 کلو میٹر باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران بارڈر پر 200 کلو میٹر کی فینسنگ ہونا باقی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا احترام ہمارے دل میں ہمیشہ رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر