مری میں آج سے شدید برفباری کی پیشگوئی، سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات نے جمعےکی رات سے پیرکی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیشِ نظر مری آنے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔سی ٹی او کے مطابق مری میں ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور علاقے میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پرپابندی ہوگی جب کہ مری کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں۔سی ٹی او کے مطابق مکینیکلی فٹ گاڑی اورلائسنس ہولڈرڈرائیورزکو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی، مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھیں، گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹرکے استعمال اور شیشوں کو مکمل بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے لہٰذا دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں، دوران برفباری سلپری روڈ ہونےکے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں۔وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، برفباری کے دوران روڈ کے سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں اور تنگ روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سیلفیاں بنانے سے گریزکریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظراپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ رکھیں اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مری کی سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے لہٰذا ڈبل لین ہرگزنہ بنائیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر