فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں،برطانوی دہشتگرد کے والد کی گفتگو

لندن (نیشنل ٹائمز)ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے برطانوی دہشت گرد ملک فیصل اکرم کے والد ملک اکرم نے بیٹے کے اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک اکرم نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے کارروائی کے دوران کئی بار اپنے گھر فون کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں۔انہوںنے کہاکہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے بیٹے نے یہ اقدام کیوں کیا،وہ حیرتاور صدمے سے دوچار تھے کہ بیٹا اچانک امریکا اور یہودی عبادت گاہ کیسے پہنچ گیا؟ ملک اکرم نے کہا کہ ایف بی آئی کو یقین ہے کہ ملک فیصل نے امریکا ہی میں بندوق خریدی تھی۔واضح رہے کہ چندروز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں ملک فیصل نے سیناگاگ (یہودی عبادت گاہ) میں گھس کر ربی (یہودی عالم) سمیت 4 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر