اگر آپ کسی دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ اسے پتہ نہ چلے تو یہ ایک کام کریں

نیویارک(نیشنل ٹائمز)واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں کئی ایسے مفید فیچرز موجود ہیں، جن سے اکثر صارفین آگاہ نہیں ہوتے۔ ایسا ہی ایک فیچر ہے جس کے ذریعے آپ خفیہ رہ کر کسی دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اگر آپ اپنے دوست کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے پتا بھی نہ چلے تو سب سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو ’اپ ڈیٹ ‘ کریں اور پھر اینڈرائیڈ فون یا آئی فون میں اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو کھولیں۔ایپلی کیشن میں سیٹنگز یا کنفیگر میں جا کر اکاؤنٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور ’ریڈ کنفرمیشنز‘ (Read Confirmations)کے آپشن کو ’ڈس ایبل‘ کر دیں۔ اب آپ جس شخص کا سٹیٹس بھی دیکھیں گے، اسے پتا نہیں چلے گا تاہم یہ کام کرنے سے آپ چیٹنگ میں ڈبل بلیو ٹکس بھی نہیں دیکھ سکیں گے جن سے پتا چلتا ہے کہ صارف نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے۔ اگر آپ ان بلیو ٹکس کو واپس لانے کے لیے دوبارہ ریڈ کنفرمیشنز کو ’ان ایبل‘ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سٹیٹس دیکھنے کے بعد 24گھنٹے انتظار کرنا ہو گا۔ اگر آپ 24گھنٹے سے پہلے اس آپشن کو ’ان ایبل‘ کر دیں گے تو جس کا سٹیٹس آپ نے دیکھا ہے اسے علم ہو جائے گا کہ آپ اس کا سٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر