حکومت نے نیپرا سے گھریلوصارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزیدمہنگی کرنےکی درخواست کردی۔وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر کے بجلی کے گھریلو صارفین کو 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرنے کی درخواست نیشنل نیپرا کو جمع کرادی۔نیپرا کے مطابق درخواست میں ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت توانائی کی درخواست میں باقی سب سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق درخواست میں 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8پیسے،101سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ، 201سے 300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسےجبکہ 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز آئی ہے۔وزارت توانائی کی درخواست میں صارفین کو بجلی بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔نیپرا 24جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر