ہمایوں سعید کا راشد ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور کئی سپر ہٹ فلموں کے معروف اداکار و سپر اسٹار ہمایوں سعید نے سینئر اداکار راشد ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ راشد ناز صاحب کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ نہ صرف ایک لاجواب اداکار تھے بلکہ بہت شریف آدمی بھی تھے۔ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ اللّٰہ راشد ناز کی مغفرت فرمائے، میں ان سے محبت کرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز آج 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کے مطابق والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔آج صبح رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ اطلاع دی کہ اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر رشید ناز کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر