عامر خان سے خفیہ شادی کی خبر پر پریتی زنٹا کا ردِعمل

ممبئی(نیشنل ٹائمز): یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریتی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔بالی وُڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا پبلک زندگی سے متعلق اُڑتی افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس کا سلسلہ بالی وُڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا جب عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس دوران Rendezvous With Simi Garewal شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سُن کر شاک لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔ یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر