انڈے ابالنے سے قبل فریج میں رکھیں یا نہیں؟ ماہرین نے صحتمندانہ رائے دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انڈے ہماری غذا کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور یہ ہماری صحت کو بھرپور فائدہ بھی پہنچاتے ہیں، جب ہم انہیں گھر لاتے ہیں تو ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم انہیں ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہ رکھیں۔ ہم میں سے کتنے ہی لوگ اس کشمکش کا شکار ہوتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ہم انڈوں کو آخر ریفریجریٹر میں کیوں نہیں رکھ سکتے۔ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے برطانیہ کے نامور باورچی جیمز مارٹن نے دو انڈے لیے جن میں سے ایک بطخ جبکہ دوسرا مرغی کا تھا۔ ان میں سے بطخ کے انڈے کو ریفریجریٹر میں رکھے بغیر ہی اسے فوری طور پر ابال لیا گیا جبکہ مرغی کے انڈے کو ریفریجریٹر میں 2 سے 3 گھنٹے رکھنے کے بعد ابالا گیا۔ ان دونوں انڈوں کو ابالنے کے بعد کاٹا گیا تو اس میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ بطخ کا انڈا مکمل پک چکا تھا جبکہ مرغی کا انڈا مکمل طور پر نہیں پکا تھا۔ علاوہ ازیں ان کی انڈوں کی اشکال اور ان کے فلیور میں بھی کافی فرق رہا اور ان وجوہات کو جیمز مارٹن نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم فریج میں انڈوں کو رکھ دیتے ہیں تو وہ اس میں موجود دیگر اشیا کی بو اور فلیور کو بھی جذب کر لیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اپنا ذائقہ کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انڈوں کو ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ انہیں خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں جس کے باعث انڈے کا اصلی فلیور اس میں موجود رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر