عوام کی جیبوں پر ایک اور بڑا بوجھ، گاڑیوں کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں سو فیصد اضافہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی خریداری پر گاڑی خریدنے والے شہری کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کم سے کم 7 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 80 ہزار روپے اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم کے مطابق انہوں نےاس مسئلے پر آئندہ ہفتے فیڈریشن کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہزار سی سی کی گاڑی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح زیرو تھی جبکہ اضافے کے بعد خریدار کو 1 ہزار سی سی کی گاڑی خریدنے پر 7 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہونگے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر