عابدہ پروین نصیبو لال سے احتراماً ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز کلام ‘تو جھوم’ سے ہوا جس میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔تو جھوم کی ریکارڈنگ سے قبل گلوکارہ عابدہ پروین اور گلوکارہ نصیبو لال کے باہمی احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح عابدہ پروین نصیبو لال سے عاجزی سے مل رہی ہیں۔وائرل ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں گلوکاراؤں کی خوب تعریف کی تاہم ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی تھا کہ عابدہ پروین کی اس عاجزی کی کیا وجہ تھی۔اس حوالے سے عابدہ پروین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے بچپن میں میری والدہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازے کا قیدی بنایا تھا، یہ ادب و احترام ان کے دروازے کی دین ہے۔عابدہ پروین نے یہ بھی کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہماری حیثیت کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی گلوکارہ یہ قصہ سناتے ہوئے زارو قطار روتی رہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر