الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کوخط، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ مانگ لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان کوخط میں الیکشن کمیشن نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے جگہ مانگ لی۔وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کے نام خط میں چیف الیکشن کمشنرنے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کے لئے جگہ اورعمارت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنرنے4 مختلف عمارتیں بھی تجویز کیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اقدامات کررہا ہے۔آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اورانتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔خط کے مطابق یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ تجویز کردہ عمارتوں میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم،پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس،وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلوراورسر سید میموریل سوسائٹی کی عمارت شامل ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر