روس یوکرین پر حملے کی تیاری کررہا ہے، امریکی حکام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر جارحیت کرنا چاہتا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی حکمت عملی روس نے 2014ء میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسکو پہلے ہی مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے اپنے تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔حکام نے کہا کہ وہ گروپس شہری علاقوں میں دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کے خلاف کارروائی کریں گے۔دوسری جانب روس نے ان بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ادھر یوکرین کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی رات 70 حکومتی ویب سائٹ پر سائبر حملے ہوئے، ہیکرز کا روسی سیکرٹ سروس سے تعلق کے اشارے ملے ہیں، سائبر حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر