بپن راوت کا ہیلی کاپٹرراستہ بھٹکنے کے باعث گرا، رپورٹ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کے ہیلی کاپٹرکوحادثہ راستہ بھٹکنے کے باعث پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کے ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں پائلٹ کی غلطی اورخراب موسم کوحادثے کی وجہ قراردیا گیا ہے۔رپورٹ میں تکنیکی خرابی، سازش یا غفلت کو مسترد کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تامل ناڈو میں موسم اچانک تبدیل ہونے سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوا اور پھر تباہ ہو گیا۔بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک گیا اور اپنی سمت درست نہیں رکھ پایا۔ اس طرح کے حادثاث میں پائلٹ اور عملے کو آخر وقت تک خطرے کا اندازہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ غلط سمت میں جا چکے ہوتے ہیں۔گزشتہ سال 8 دسمبرکو تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
“



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر