لباس پر بَیج کی طرح نصب ہونے والا کووڈ سینسر

نیویارک(نیشنل ٹائمز): تصور کیجئے کہ آپ کے لباس پر نصب ایک چھوٹا سی بَیج نما سینسر نہ صرف اطراف کی ہوا کو محسوس کرسکتا ہے بلکہ سارس کوو2 سے بھرپور ماحول سے بھی خبردار کرسکتا ہے۔مشہور ییل یونیورسٹی نے اس چھوٹے سے سینسر کو ’فریش ایئرکلپ‘ کا نام دیا ہے جو بالخصوص چاردیواری کے اندر مہلک وائرس سے فوری طور پر خبردار کرے گا۔ یہ ہلکا پھلکا سسٹم کسی دقت کے بغیرلباس سے چپک سکتا ہے اور اطراف میں اڑنے والے سارس کوو2 وائرس کو فوری طور پر محسوس کرلیتا ہے۔سستے اور ہلکے پھلکے آلے کو کالر سے بھی جوڑا جاسکتا ہے جو آپ کے منہ اور ناک کی اطراف میں پرواز کرنے والے سارس کوو2 وائرس کو شناخت کرسکتا ہے۔اس پر پولی ڈائی میتھائل سائلوکسین کی تہہ چڑھائی گئی ہے جو وائرس کو جمع کرتی رہتی ہے اور بعد میں اسے تجربہ گاہ میں ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی تجربات میں یہ ننھا منا سینسر بہت ہی مؤثر ثابت ہوا ہے۔ اس کے لیے خاص ماحول میں کام کرنے والے 62 رضاکاروں کے لباس پر اسے لگایا گیا ہے۔ پانچ روز کے بعد جب بَیج سینسر کو تجربہ گاہ میں جانچا گیا تو ان میں سے پانچ میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوگئی۔اس نظام کو بازاروں اور ہوٹلوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اِن ڈور کھانے کے مقامات سے اس نے دو مثبت کیس شناخت بھی کیے ہیں۔ اس طرح بہت درستگی کے ساتھ سارس کوو2 وائرس کو ماحول میں دیکھا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر