سلمان خان فلمی ناقد سے بدلہ لینے کیلیے گھٹیا حرکت پر اتر آئے

ممبئی: دنیا بھر میں اپنے مداح رکھنے والے بالی وڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان فلم پسند نہ کرنے پر فلمی ناقد سے بدلہ لینے کے لیے گھٹیا حرکت پر اتر آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016ء میں روزنامہ ’دی ہندو‘ کے مدیر اعلیٰ سچن کالباگ نے انکشاف کیا تھا کہ ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے ایوارڈ یافتہ فلمی ناقد کے سامنے پیشاب کر کے ان کی بے عزتی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سچن کالباگ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک دہائی قبل ایک ایوارڈ یافتہ خاتون فلمی ناقد سلمان خان سے انٹرویو کے لیے گئیں، فلمی ناقد نے مذکورہ اداکار کی چند فلموں کے نام لکھے جن میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن وہ اس پر غصہ ہوگئے۔سچن کالباگ کے مطابق ایک فلم کی ریلیز کے دوران وہی فلمی ناقد سلمان خان کا دوبارہ انٹرویو کرنے گئیں۔ انٹرویو سے قبل سلمان خان فلمی ناقد سے بدلہ لینے کا ارادہ کر چکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلمی ناقد کو انٹرویو کے لیے پہلے گھنٹوں انتظار کروایا، انٹرویو شروع ہونے سے قبل اداکار کچھ ہی فاصلہ پر موجود درخت پاس گئے اور پیشاب کرنا شروع کردیا۔ سلمان خان کی اس حرکت پر فلمی ناقد انٹرویو منسوخ کر کے وہاں سے چلی گئیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر