دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 52 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے دسمبر میں ورکرز ترسیلات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ایس بی پی کے مطابق دسمبر 2021 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2اعشاریہ 52 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ایس بی پی اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے ترسیلات نومبر کے مقابلے میں تقریباً 3فیصد زائد ہیں۔ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی کے ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہیں۔ایس بی پی کے مطابق 6 ماہ میں سعودی عرب سے 4 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔اعداد و شمار کےمطابق جولائی تا دسمبر کے دوران عرب امارات سے 3 ارب ڈالر بھیجے گئے جبکہ برطانیہ سے بھیجی گئیں ترسیلات 2 ارب 14 کروڑ ڈالرز رہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر