xحبا بخاری کا اپنے نئے گھر کیلئے جذباتی پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے نئے گھر سے متعلق سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی حبا بخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی رخصتی کی تقریب کی چند جذباتی تصاویر شیئر کی ہیں۔پہلی تصویر میں آریز احمد اہلیہ کے آنسو صاف کرتے نظر آئے جبکہ آگے کی تصاویر میں حبا بخاری کو اپنے والدین کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اشک بھری آنکھوں اور بھاری دل کے ساتھ ہر لڑکی کو ایک اور زندگی، دوسرے گھر میں قدم رکھنا پڑتا ہے۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’بعد میں وہی نیا گھر اُس لڑکی کا اپنا گھر ہو جاتا ہے۔‘حبا بخاری کو اپنے نکاح پر خوبصورت لمحہ کونسا لگا؟خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی شادی کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے۔اس موقع پر حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر